سمجھ نہیں آتی میرے لیے ٹرمپ کے دماغ میں اتنی جگہ کیوں ہے؟ میئر لندن صادق خان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر لندن کے میئر صادق خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ میرے لیے صدر ٹرمپ کے دماغ میں اتنی جگہ کیوں ہے؟
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں۔
میئر لندن صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاید مجھ پر دل آگیا ہے، شاید وجہ یہ ہے کہ میں ترقی پسند، کثیرالثقافتی، آزاد خیال اور کامیاب شہر کا مئیر ہوں۔ گزشتہ ہفتے بہترین شہر کا انعام ’’لی کوان یو‘‘ جیتا شاید یہ ٹرمپ کو ناگوار گزرا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور میئر لندن سر صادق خان کے درمیان اختلافات 2015 سے جاری ہیں، صدر ٹرمپ نے صادق خان کو برا آدمی اور برطانیہ کا خوفناک نمائندہ قرار دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا تھا کہ کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتا لیکن لندن کےمیئر انتہائی نااہل ہیں۔
PNP
Comments are closed.