کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں غیر ملکی سمگل شدہ ادویات کی فروخت کا انکشاف، ڈریپ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق کراچی میں غیر ملکی سمگل شدہ ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق کراچی میں عارضہ قلب، نیند، مرگی کی اسمگلڈ ادویات کی سپلائی جاری ہے۔
شہر میں برطانوی، اطالوی ساختہ سمگل شدہ ادویات فروخت ہو رہی ہیں، سی ڈی ایل کراچی نے غیر ملکی ادویہ کے 3 سیمپلز غیرقانونی قرار دے دیئے ہیں۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ 3 غیرملکی ادویات کے ریپڈ الرٹ کے مطابق فلیکینائیڈ ایکیٹیٹ ٹیبلٹ کا بیچ ایف ڈی اے جی 020 غیر رجسٹرڈ ہے، برطانوی ساختہ فلیکینائیڈ ایکیٹیٹ بے ترتیب دھڑکن کی دوا ہے۔ موڈا فینل 200 ایم جی ٹیبلٹ کا بیچ ایم ڈی ایس بی25008 اے سمگل شدہ ہے۔
ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ساختہ موڈا فینل 200 ایم جی ٹیبلٹ عارضہ نیند کی دوا ہے ۔مائیسولائن 250 ایم جی ٹیبلٹ کا بیچ 4626 غیر رجسٹرڈ ہے، اطالوی ساختہ مائیسولائن 250 ایم جی ٹیبلٹ مرگی کے علاج کی دوا ہے، غیر قانونی سمگلڈ ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہے۔
ڈریپ نے سمگلڈ ادویات سپلائی کرنے والوں کی نشاندہی، بیچز ضبط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارمیسز، کیمسٹ غیر قانونی ادویات کی سیل ترک، سٹاک واپس کریں۔ غیر قانونی ادویات انسانی صحت کیلئے غیر محفوظ ہو سکتی ہیں۔
PNP
Comments are closed.