آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا ویمن فائنل میں پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے صوفی مولینیکس، ایشلے گارڈنر، جارجیا ویرہیم نے دو دو اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک وکٹ لی۔
آسٹریلیا ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔ بیٹھ مونی نے 61 اور ایشلے گارڈنر نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شنیل ہینری اور ہیلے میتھیوز نے ایک ایک وکٹ لی۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو ہوگا۔
ویمنز ورلڈ کپ 2026 کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.