یورپ میں قیامت خیز گرمی، اسپین اور فرانس میں جون کے مہینے میں 2ہزار سے زائد اموات ریکارڈ
میڈرڈ/پیرس(پی این پی)یورپ میں قیامت خیز گرمی کے باعث اسپین اور فرانس میں جون کے مہینے میں 2ہزار سے زائد اموات ریکارڈکی گئیں۔
میدیارپورٹس کے مطابق یورپ کے مختلف ملکوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔اسپین میں جون کے مہینے میں شدید گرمی کے باعث ایک ہزار اٹھائیس افراد کی اموات ہوئیں، فرانس میں بھی ایک ہزار افراد شدید گرمی کے سبب چل بسے۔حکام نے اسپین، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں آئندہ ہفتے ایک اور شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ظاہر کردیا، پرتگال میں بھی شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ گرمی کی یہ لہر دراصل آنے والے وقت کی ایک جھلک ہے، آئندہ برسوں کی گرمیاں اس سے بھی زیادہ سخت ہوں گی۔ انہوں نے یورپ کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈبلیو ایچ او نے 6جولائی کو یورپ میں گرمی کی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
PNP
Comments are closed.