اس وقت ایک صدی میں ہونے والی تبدیلیاں تیز تر ہو رہی ہیں، شی
عالمی اقتصادی بحالی میں رفتار کا فقدان ہے، عالمی معیشت صرف کھلے پن کی صورت میں ترقی کر سکتی ہے، سمٹ سے خطاب
بیجنگ :
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ سے ورچوئل خطاب کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت ایک صدی میں ہونے والی تبدیلیاں تیز تر ہو رہی ہیں اور عالمی اقتصادی بحالی میں رفتار کا فقدان ہے۔ سروس ٹریڈ بین الاقوامی تجارت کا ایک اہم حصہ ہے، اور سروس انڈسٹری عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدید کاری کو جامع طور پر فروغ دینے اور ممالک کے درمیان کھلے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ خدمات میں کھلے پن کےذریعے مساوی ترقی کو فروغ دیا جاسکے، خدماتی تعاون کے ذریعے روابط اور انضمام کو فروغ دیا جاسکے، خدماتی جدت طرازی کے ساتھ ترقی کی رفتار کو فروغ دیا جاسکے، سروس شیئرنگ کے ساتھ ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جاسکے اور عالمی معیشت کو پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔