by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈ کپ: مصری ٹیم آسٹریلیا سے جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں سجدہ ریز، ویڈیوز وائرل

اسکرین گریب

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی ککس میں شکست دے کر پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کرنے اور پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد مصر کی پوری ٹیم گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہو گئی۔

میدان میں موجود مصر کی ٹیم کے مداحوں نے اپنی ٹیم کی کامیابی پر کھڑے ہو کر انتہائی پر جوش انداز میں تالیاں بجا کر اپنی ٹیم کو داد دی اور اللّٰہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔

مصر کی کامیابی کے بعد ڈیلاس گراؤنڈ میں شاندار انداز میں منائے گئے جشن کے مختلف مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور مصر کی ٹیم کو فیفا کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.