by Rao Imran Suleman
Rao Nama

13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی

نئی دہلی (پی این پی)بھارت میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی زیادتی کے ایک ہولناک واقعے نے راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر کو ہلا کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی کو مقامی رکشہ ڈرائیور نے اغوا کر کے ایک ہوٹل کے مالک کو فروخت کر دیا، جس کے بعد اسے متعدد غیر قانونی ہوٹلوں کے آپریٹرز کے پاس پہنچایا گیا اور اغوا کے بعد 5 دن کے دوران مبینہ طور پر 30 سے زائد افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کے گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے اہلِ خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اغوا کاروں نے زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے مجھے شراب پینے پر بھی مجبور کیا۔متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے اور اب تک متعدد ہوٹل مالکان اور مینیجرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جو اس کیس سے براہِ راست منسلک ہیں۔

PNP

Comments are closed.