پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان پی ایچ سی کا کہنا ہے کہ 3457 مراکز پر چھاپے اور 1037 اتائیوں کے اڈے سیل کردیے گئے ہین۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ 220 اتائیوں کے مراکز لاہور میں بند کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ میں 111، ملتان میں 107، راولپنڈی میں 64، فیصل آباد میں 63، ڈیرہ غازی خان میں 55 اور سرگودھا میں 50 اتائیوں کے اڈے بند کیے گئے ہیں۔
ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں 35 اور ساہیوال میں 31 اتائیوں کے مراکز بند کردیے ہیں۔
PNP
Comments are closed.