ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: مینز سنگلز کے دونوں سیمی فائنل آج
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔
شائقن کی نگاہیں دوسرے سیمی فائنل پر ہوں گی جس میں 25 ویں مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف اسٹار کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن اٹلی کےیانک سنر سے ہوگا۔
دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کے آرتھر فیری اور جرمنی کے ایلگزینڈرزیوریو مدمقابل آئیں گے۔
جوکووچ اور یانک سنر کے سیمی فائنل کی اگر بات کی جائے تو شائقین کو سب سے زیادہ دلچسپی اس مقابلے میں ہے، یہ دونوں کھلاڑی کیریئر میں مجموعی طور پر گیارہ مرتبہ مدمقابل آئے ہیں جس میں سنر نے چھ اور جوکووچ نے پانچ مقابلے جیتے ہیں۔
ومبلڈن کے کورٹ پر یہ دونوں کھلاڑی تین مرتبہ آپس میں کھیلے ہیں جس میں جوکووچ نے دو مرتبہ فتح سمیٹی ہے جبکہ ایک مرتبہ سنر فاتح رہے۔
پچھلے ایڈیشن کے سیمی فائنل میں بھی یہ دونوں آمنے سامنے آئے تھے جس میں سنر نے فتح سمیٹ کر جوکووچ کا فیصلہ کن معرکے کیلئے راستہ روک دیا تھا یعنی اب جوکووچ کے پاس اس ہار کا بدلہ لینے کا پورا موقع موجود ہے۔
سنر کو جوکووچ کے خلاف تازہ ترین شکست اس سال جنوری کے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں ہوچکی ہے۔
پہلا سیمی فائنل بھی میزبان ملک انگلینڈ کے نقطہ نگاہ سے کچھ کم اہم نہیں، اس میں اُن کے کھلاڑی وائلڈ کارڈ ہولڈر آرتھر فیری ایک اور تجربہ کا ر پلیئر جرمنی کے ایلگزینڈرزیوریو کے خلاف کھیل رہے ہیں۔
یہ دونوں کھلاڑی کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے۔
دونوں سیمی فائنل جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔
PNP
Comments are closed.