by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بے شک ہم اللّٰہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے: شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس


— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شاپور زدران طویل علالت کے بعد منگل کے روز نئی دہلی کے ایک اسپتال میں 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

شاپور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے شک ہم اللّٰہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ پیارے شاپور! آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، اللّٰہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ موت ہر انسان کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا، موت جسم کو ہم سے جدا کر سکتی ہے، مگر پشتونوں کا معاشرتی ضابطۂ حیات ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

شاپور زدران نے 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی تھی۔

بائیں ہاتھ کے سابق فاسٹ بولر نے 2015ء کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف افغانستان کی تاریخی پہلی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا، جب انہوں نے فاتحانہ رنز بنا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی تھی۔


PNP

Comments are closed.