سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو دبئی میں افغان کرکٹر راشد خان کے گھر کھانے کی دعوت میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی رہائش گاہ پر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان کی میزبانی کی، اس دعوت میں مہمانوں کی ضیافت روایتی افغان کھانوں سے کی گئی۔
عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر اس دعوت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راشد خان اور ان کی اہلیہ لیلوما کی مہمان نوازی اور کھانوں کی تعریف کی۔
اُنہوں نے دعوت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ ناقابل یقین افغان دعوت تھی، ہر ڈش کا اپنا الگ ذائقہ تھا، لیکن جس چیز نے اس دعوت کو اور بھی خاص بنا دیا وہ محبت اور گرمجوشی تھی جو کہ ہر چیز میں شامل تھی۔
سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ کے آخر میں راشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی، میں ابھی تک اس کھانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چند ہی لمحات میں میں وائرل ہو گئی اور انتہا پسند بھارتی صارفین کی جانب سے گائے کا گوشت کھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
PNP
Comments are closed.