by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خوفناک طوفان ’باوی‘ نے چین کو ہلا کر رکھ دیا

چین کے مشرقی ساحلی علاقے طاقتور طوفان ’باوی‘ کی زد میں آ گئے، جہاں شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔
حکام نے بڑے خطرے کے پیش نظر تقریباً 20 لاکھ افراد کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، جبکہ پروازیں، ٹرینیں اور سفری نظام شدید متاثر ہوا۔
ژی جیانگ میں سیکڑوں درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے، سڑکیں زیر آب آ گئیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہو گئے۔
چین اور تائیوان میں سیکڑوں پروازیں منسوخ، متعدد ٹرین سروسز معطل، لاکھوں مسافر مشکلات کا شکار۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کمزور ہونے کے باوجود اس کا خطرناک بارشی نظام آنے والے دنوں میں مزید سیلاب اور تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

PNP

Comments are closed.