خیبر پختونخوا میں گورنر راج غیر مدت کیلئے ہوسکتا ہے: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی غیر معینہ مدت کے لیے ہوسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ کوئی بڑا آپریشن نہیں ہوگا، کسی کو بےگھر نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔ نئے سیٹ اپ میں صوبائی حکومت سول انتظامیہ کی کمی کو پورا کرے گی۔
رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر بھتہ مافیا، اسمگلنگ اور کرپشن میں شامل ہیں، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
ن لیگی سینیٹر کی تفصیلی گفتگو آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.