by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل

اسلام آباد(پی این پی)فراڈ سے دلبرداشتہ ہو کر اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا،

ملزمان میں نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز سے 93لاکھ روپے لیے۔لائبہ کو جعلی اسکالرشپ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئیں۔

امریکا میں اعلیٰ تعلیم اور اسکالر شپ کا خواب فراڈ ثابت ہونے پر شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنے والی لائبہ نے 9اکتوبر کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔پولیس اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ فراڈ میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے امکان پر تفتیش جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.