by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شہباز شریف کی مینگو ڈپلومیسی کام کرنے لگی، ہنگری کے وزیراعظم نے تصویر شیئر کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی “مینگو ڈپلومیسی” ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار کو بھیجے گئے 90 پاکستانی آموں کے تحفے کو ہنگری کے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

پیٹر میگیار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آموں کے تحفے کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ترکی کے صدر کے تحفے کے بعد اب پاکستان سے بھی مزیدار آم موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ان کے دفتر کے عملے نے ایک گھنٹے کے اندر ہی زیادہ تر آم کھا لیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجا گیا یہ تحفہ حالیہ سفارتی روابط کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق پاکستان کے مشہور آموں کو بطور سفارتی تحفہ پیش کرنا دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔

پیٹر میگیار کی جانب سے تحفے کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس اقدام کو “مینگو ڈپلومیسی” کے نام سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.