کراچی ( پی این پی )پاکستانی شوبز سے وابستہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار طفیل خان سنجرانی دل کے عارضے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اہلِ خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے گلوکار کے دل کی ایک بند شریان کھول دی ہے، ان کا مزید علاج جاری ہے۔طفیل خان سنجرانی انتہائی نگہداشت میں تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔
گلوکار کی طبیعت کی ناسازی کی خبر چند روز قبل اداکار علی گل ملاح نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی تھی۔
PNP
Comments are closed.