by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا کا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کی پچ کے ٹکڑے فروخت کرنے کا فیصلہ، لاکھوں ڈالرز آمدن کی توقع

— فائل فوٹو 

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2026ء فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بھی آمدن حاصل کرنے کے لیے منفرد منصوبہ متعارف کروا دیا۔ 

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فائنل میچ میں استعمال ہونے والی میٹ لائف اسٹیڈیم کی پچ کی گھاس کے ٹکڑوں کو یادگاری اشیاء کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔

میٹ لائف اسٹیڈیم کی پچ کے ٹکڑوں کی قیمت 450 سے 3 ہزار ڈالرز تک رکھی گئی ہے جب کہ اس منصوبے سے فیفا کو 1 کروڑ ڈالرز سے زائد آمدن ہونے کی امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شائقین 450، 900، 1 ہزار 200 اور 3 ہزار امریکی ڈالرز تک کی مختلف قیمتوں میں پچ کے محفوظ کیے گئے ٹکڑے خرید سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ٹکڑے کو خصوصی ایکریلک کیس میں محفوظ کیا جائے گا اور ٹکڑے کے ساتھ ہی اس کی اصلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی شامل ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق پچ کی گھاس کے ٹکڑوں کے زیادہ سے زیادہ 2 ہزار 26 ٹکڑے فروخت کیے جائیں گے اور ان کی فروخت سے فیفا کو تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کی آمدن ہونے کی توقع ہے۔



PNP

Comments are closed.