by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بحرین میں ایران کے لیے جاسوسی، 3 افراد کو عمر قید

 بحرین کی ایک عدالت نے ایران کے لیے مبینہ جاسوسی اور قومی سلامتی سے متعلق مقدمے میں تین افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

بحرینی حکام کے مطابق ملزمان پر ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ روابط رکھنے، دشمن عناصر کی معاونت کرنے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے جو ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے خلاف قرار دی گئیں۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔

بحرینی حکام کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ملک میں ایران سے مبینہ طور پر منسلک نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی ادارے مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم ایران کی جانب سے ان الزامات یا عدالتی فیصلے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

PNP

Comments are closed.