by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بینک اکاؤنٹ منجمد کیس؛ عارف علوی کی درخواست این سی سی آئی اے نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(پی این پی)بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کی درخواست پراین سی سی آئی اے نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بار بار مہلت مانگنے پر سندھ ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے پر اظہار برہمی کیا، این سی سی آئی اے نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے یہی موقف اپنایا جاتا ہے،ڈی جی کی 2بارطلبی کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا گیا،عدالت نے این سی سی آئی اے کو جواب کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈاکٹر عارف علوی کے اکاؤنٹس عارضی طور پر بحال کئے جائیں۔



PNP

Comments are closed.