by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی پارلیمنٹ میں امریکا سےمفاہمتی یادداشت ختم کرنے کا مطالبہ

ایرانی پارلیمنٹ کے 180 اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے۔

چار ماہ میں منعقد ہونے والے پہلے پارلیمانی اجلاس میں ضوابط میں ترامیم بھی منظور کی گئیں، جن کے تحت ہنگامی حالات میں ورچوئل اجلاس منعقد کیا جا سکے گا۔ اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک منیجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔

290 رکنی پارلیمنٹ میں 180 اراکین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکا سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا، جبکہ کئی اراکین انتقام کی علامت کے طور پر سرخ پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

اجلاس میں مسلح افواج کی مکمل حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ خصوصی مذاکراتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

PNP

Comments are closed.