by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیاست ہر چیز پر ہو سکتی ہے اور اختلافات بھی لیکن شہداء کی قربانیوں کی تذلیل انتہائی نامناسب ہے،شرمیلا فاروقی

کراچی (پی این پی) پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے سیاست ہر چیز پر ہو سکتی ہے اور اختلافات بھی ہو سکتے ہیں، لیکن شہداء کی قربانیوں کی اس طرح تذلیل کرنا اور یہ کہنا کہ کوئی اپنی جان کا نذرانہ تنخواہ کے عوض دے رہا ہے، انتہائی نامناسب بات ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہییں۔ مولانا فضل الرحمان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، لیکن اگر وہ انتخابات میں سیٹیں نہیں نکال سکے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟

شرمیلا فاروقی نے مزید کہا  موجودہ حکومت میں کسی بھی وفاقی وزیر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیںکسی وزیر کی کارکردگی کو اسی وقت کامیاب قرار دیا جا سکتا ہے جب عوام کو حقیقی ریلیف ملے۔ ان کی جماعت اور عوام اس وقت خوش ہوں گے جب پاکستان آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات حاصل کر لے گا۔



PNP

Comments are closed.