کراچی(پی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کئے جانے پر درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے کہا متعلقہ عدالت 2ہفتوں میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فیصلہ کرے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل نادرا نے کہاکہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ نادرا نے بلاک نہیں کیا ہے، درخواست گزار کا شناختی کارڈ عدالتی حکم پر ڈیجیٹل طور پرضبط کیا گیا، عدالت نے کہاکہ مقدمات کے زیرالتوا ہونے پر کسی شہری کو غیرمعینہ مدت تک شناختی کارڈ سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، شناختی کارڈ بلاک کرنے کو تفتیشی اداروں کے سامنے پیشی یقینی بنانے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا،عدالت نے کہاکہ شناختی کارڈ عدالتی احکامات پر بلاک کئے گئے،عدالتی احکامات کو براہ راست کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔
PNP
Comments are closed.