by Rao Imran Suleman
Rao Nama

الجزائر کے یتیم خانے میں آگ لگنےسے بچوں سمیت 11افراد جاں بحق

الجزائر کے دارالحکومت کے قریب واقع ایک یتیم خانے میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کے قریب واقع یتیم خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی سے 10 افراد شدید جھلس گئے، جبکہ 5 معذور افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

دوسری جانب الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

PNP

Comments are closed.