by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈ کپ 2026ء: فائنل سے قبل نیو یارک میں ایئر کوالٹی الرٹ جاری

— فائل فوٹو 

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل سے قبل نیو یارک میں ایئر کوالٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک اور نیو جرسی کے آفیشلز نے ایئر کوالٹی ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے۔

یہ الرٹ ورلڈ کپ فائنل سے قبل جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے باعث جاری کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں نے نیو یارک اور نیو جرسی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور میٹ لائف (نیو یارک نیو جرسی اسٹیڈیم) نے اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین نے نیو جرسی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور ایئر کوالٹی کے حوالے تحفظات کا اظہار نہیں کیا جب کہ ارجنٹیا نے آج سے فائنل سے قبل اپنی ٹریننگ کا آغاز کرنا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے سے ہی نیو یارک میں دھوئیں کے بادلوں کا خاتمہ ممکن ہے۔



PNP

Comments are closed.