by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایمرجنسی واپسی کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے، رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کو دو خط لکھے، اب جواب کا انتظار کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر بتائیں وزیراعظم سے ملنے کب آرہے ہیں؟

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے تو بات ہوسکتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کی کوئی تیسری جگہ نہیں، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی۔

حکومت نے محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد کر دی، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر بھی پی ٹی آئی سےمذاکرات سے انکار کر دیا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، ریاست کی ملکیت ہے، پہلے بھی ایسی ضدیں کی جاچکی ہیں، یہ طریقہ قبول نہیں۔



PNP

Comments are closed.