by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گیری کرسٹن کی مارگلہ ہلز میں ماؤنٹین بائیکنگ

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن نے اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں ماؤنٹین بائیکنگ کے خوب مزے لیے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔

گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ وہ ماؤنٹین بائیکنگ کی اجازت ملنے پر شکر گزار ہیں یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور انہیں اس کے ذریعے قدرتی مناظر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

سری لنکن ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ مارگلہ ہلز انتہائی شاندار ہیں اور یہاں ماؤنٹین بائیکنگ کا تجربہ بہت خوشگوار رہا۔

بائیکنگ کے دوران انہوں نے کئی پہاڑ دیکھے اور علاقے کے خوبصورت لینڈ اسکیپ کو سراہا۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ماؤنٹین بائیکنگ کے ذریعے کسی بھی ملک کو دیکھنے اور اس کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع ملتا ہے، جو ایک اچھا تجربہ ہوتا ہے۔

گیری کرسٹن نے بتایا کہ وہ صبح جلد اٹھنے کے عادی ہیں اور عموماً صبح 8 سے 9 بجے تک اپنی بائیکنگ مکمل کر لیتے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے پہاڑ بہت شاندار ہیں، خصوصاً شمالی علاقوں کے پہاڑ، اگر انہیں شمالی علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے ایک یا 2 دن بھی مل جائیں تو وہ وہاں جانا پسند کریں گے۔



PNP

Comments are closed.