غزہ میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ آج صبح غزہ سٹی کے الزیتون محلے پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے باعث شہری آبادی کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ طبی مراکز پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
PNP
Comments are closed.