ممبئی: اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی کے علاقے جوہو میں فائرنگ سے اداکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 افراد نے اتوار کی شام فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹائیگر شروف کا ڈرائیور اور رکشے کا ایک اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے انیل پنڈت نے سوشل میڈیا پوسٹ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پوسٹ میں ہرمَن سندھو کا نام بھی لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پوسٹ میں دھمکی دی گئی کہ ٹائیگر شروف کو پہلے فون کرکے سمجھانے کی کوشش کی گئی، تاہم بات نہ سمجھنے پر فائرنگ کی گئی۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید دھمکی دی گئی کہ ممبئی فلم انڈسٹری میں جو بھی ان کی بات نہیں مانے گا یا سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، وہ اگلا نشانہ ہوگا۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کیے گئے دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔
36 سالہ ٹائیگر شروف معروف اداکار جیکی شروف کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 2014 میں فلم ’ہیروپنتی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور ایکشن و اسٹنٹ پر مبنی کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔
PNP
Comments are closed.