by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خلیجی ممالک کا ایران سے قرارداد 2817 پر عملدرآمد کا مطالبہ

بحرین: منامہ میں خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا 9واں مشترکہ وزارتی اجلاس ہوا جہاں خلیجی ممالک نے ایران سے قرارداد 2817 پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔ 

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک نے روس سے ایران کو قرارداد پر عملدرآمد پر آمادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی سلامتی، علاقائی سلامتی کا بنیادی ستون ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں خلیجی ممالک کی شمولیت پر زور دیا۔

سعوی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک نے ایران سے حملے روکنے اور خودمختاری کے احترام کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خطے کو وسیع جنگ سے بچانے کی کوششوں کا حامی ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

PNP

Comments are closed.