کراچی(پی این پی) شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور کوکین گینگ کی سربراہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران مراد کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار لیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلوگرام آئس، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم برآمد ہوئی ۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی مبینہ سپلائی میں ملوث تھا اور نوجوانوں کو آئس اور ہیروئن کے نشے کی جانب راغب کرنے کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔پولیس کے مطابق کامران مراد منشیات فروشی کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں منشیات ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان ایسٹ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے ملزمہ انمول عرف پنکی نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.