ایرانی حملوں کے بعد کویت میں دھویں کے بادل، بجلی گھر نشانہ بننے کا دعویٰ
ایران کے مسلسل حملوں کے بعد ہفتے کے روز کویت کے علاقے منقف میں متعدد مقامات سے دھویں کے بلند بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
کویتی حکام کے مطابق حملوں میں بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ اور سمندری پانی کو میٹھا بنانے (ڈی سیلینیشن) کے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ حد تک بجلی کا استعمال کم کریں تاکہ بجلی کے نظام پر دباؤ کم رکھا جا سکے اور ضروری خدمات کی فراہمی برقرار رہے۔
تاحال حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.