کویت نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
کویت کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ملک پر آنے والے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روکنے کی کارروائی جاری ہے۔
کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کو سنائی دینے والے دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کے دوران پیدا ہو رہی ہیں۔
فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اور سکیورٹی سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے کیمپ العدیری میں قائم اسلحہ ڈپو اور علی السالم ایئربیس پر نصب فضائی دفاعی ریڈار سسٹمز کو بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
PNP
Comments are closed.