by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر گزشتہ رات کراچی میں عاصم اظہر اور عابدہ پروین کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں، جس کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر سامعین میں موجود تھیں اور کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

انہیں عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران گانے سنتے، ویڈیوز بناتے اور حاضرین کے ساتھ محظوظ ہوتے دیکھا گیا۔

ان کی موجودگی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کے اور عاصم اظہر کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔ تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا ہو۔ ماضی میں بھی ان کی ایسی موجودگی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر چکی ہے۔



PNP

Comments are closed.