ایران کو امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثوں کی تجاویز موصول
ایران نے امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی میں کمی کے لیے مختلف ثالثوں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ اپنے دفاعی اقدامات بھی جاری رکھے گا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان سے قطر سمیت دیگر ممالک کی جانب سے مذاکرات کی بحالی اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق تجاویز پر سوال کیا گیا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بعض ممالک کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ایران اپنی پالیسی کے تحت سفارتی رابطے بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ثالثوں کے ذریعے آنے والی تجاویز تہران کو موصول ہو چکی ہیں، تاہم فی الحال ان کی تفصیلات سامنے لانا مناسب نہیں سمجھا جا رہا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملک کا سفارتی نظام فعال ہے اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف سطحوں پر اقدامات جاری ہیں۔
PNP
Comments are closed.