اقوام متحدہ:سلامتی کونسل کی جانب سے ایک اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے کہا کہ چین شام کی صورت حال میں حالیہ بڑی تبدیلیوں پر بھر پور توجہ دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ شام میں جلد از جلد امن اور استحکام بحال ہو جائے گا۔ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
گنگ شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں صورتحال کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے۔ چین نے شام کے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ سکون اور تحمل سے کام لیں، صورتحال میں مزید شدت لانے والے اقدامات سے گریز کریں اور نئے تنازعات کو روکا جائے۔ چین نے شام پر اسرائیل کے حالیہ مسلسل فضائی حملوں اور گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کے قیام کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ بالا کارروائیاں بند کرے۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ چین سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عملدرآمد ، “شام کی قیادت اور شام کی ملکیت” کے اصول کے مطابق شام کے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور جامع مذاکرات کے ذریعے ملک کی تعمیر نو کا منصوبہ تلاش کرنے میں شام کی حمایت کرتا ہے۔
گنگ شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ شام کو مستقبل میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسند قوتوں کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے۔ شام کی سرزمین کو دہشت گردی کی حمایت یا دوسرے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سمیت سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کریں۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی جانب سے شام میں انسانی کارروائیاں بحال کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ عالمی برادری کو مشترکہ طور پر شام کی مدد کرنی چاہیے اور اس کی انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔ متعلقہ ممالک نے طویل عرصے سے شام پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جو شام کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں شدید رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں اور ان سے شامی عوام کو بہت نقصان پہنچا ہے، ان پابندیوں کو فوری طور پر ہٹانا چاہیئے۔
Trending
- بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
- اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
- حکومتی قرضوں میں یومیہ 20 ارب روپے اضافے کی خبر درست تصویر پیش نہیں کرتی، وزارتِ خزانہ
- سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت رواں برس اموات کی تعداد 40 ہوگئی
- فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے بعد جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
- فیصل آباد، صنعتکار ریحان اشرف قتل کیس میں اہم پیشرفت
- جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
- عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ، پاکستان اور سری لنکا پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
- سندھ میں خطرناک عمارتوں میں قائم نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم، 15 روز میں انسپکشن مکمل کرنے کی ہدایت
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post