سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ، پاکستان اور سری لنکا پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں دو جبکہ سری لنکا ٹیم نے ایک اوور کم کیا۔ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کی۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز کا پہلا میچ اتوار کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
PNP
Comments are closed.