اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے والی ارجنٹینا کی ٹیم جب فائنل میں اسپین سے ہاری تو برطانوی پریس نے اس کے کھلاڑیوں کی جانب سے ہسپانوی چیمپئنز کو ’گارڈ آف آنر‘ نہ دینے، ان کی طرف پیٹھ موڑنے اور میچ کے بعد زبردست ہاتھا پائی کرنے پر شدید تنقید کی اور انہیں بدمعاش قرار دے دیا۔
ہسپانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنے تجزیے کی سرخی یوں لگائی، ’فٹ بال 1، بدمعاش 0‘۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو اسپین نے 0-1 سے شکست دی تھی۔
اخبار کے مطابق میچ ختم ہونے سے قبل ہی اینزو فرنینڈس کے ریڈ کارڈ نے ارجنٹینا کی قسمت کا فیصلہ کر دیا تھا لیکن شکست کے بعد ارجنٹینا کا رویہ انتہائی ’شرمناک‘ تھا، جہاں وہ چیمپئنز کو داد دینے کے بجائے اپنے شائقین کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو گئے۔
اخبار دی سن نے گراؤنڈ میں ہونے والی لڑائی کو ’افراتفری اور ہنگامہ آرائی‘ قرار دیا جہاں ارجنٹینا کے کھلاڑی اسپینش کھلاڑیوں پر گھونسے چلاتے نظر آئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق کپتان ایلن شیئرر نے کہا، ’آج بالکل صحیح ٹیم جیتنے کی حقدار تھی۔‘
انگلش ٹیم کے سابق گول کیپر جو ہارٹ نے ارجنٹینا کے رویے کو ’گھناؤنا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن کو اس نتیجے پر شکایت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
مقبول برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی لینزرو پریڈس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا، ’ارجنٹائن کے کھلاڑی کچھ نہیں بلکہ پرتشدد بدمعاشوں کا ایک ٹولہ ہیں جو فٹ بال کے نام پر دھبہ ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا، ’میں زندگی میں کبھی کسی ٹیم کی ہار پر اتنا خوش نہیں ہوا جتنا آج ارجنٹائن کی ہار پر ہوا ہوں۔‘
PNP
Comments are closed.