دفاعی تعاون کو قوانین و ضوابط کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دفاعی تعاون کو متعلقہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی شعبے میں قابلِ اعتماد شراکت داروں کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کو اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدر مفاہمتی یادداشت علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے، پاکستان دفاعی شعبے میں خود انحصاری، صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع تلاش کرے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شراکت دار ممالک کی دفاعی صنعتوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دی جائے گی، مشترکہ تحقیق و ترقی اور صنعتی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دفاعی تعاون کو متعلقہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.