by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان میں پہلی بار 100 کلو میٹر ٹریل الٹرا میراتھون

— تصویر بشکریہ جیو نیوز

نتھیا گلی میں گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی رنرز نے مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی۔

پاکستان کی پہلی 100 کلو میٹر ٹریل الٹرا میراتھون میں اطیر اختر اور مزمل شہزاد مشترکہ فاتح قرار پائے جبکہ ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل انعم عزیر نے جیتا۔

گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کی 60 کلو میٹر کیٹیگری میں وقار احمد کامیاب ہوئے جبکہ 40 کلو میٹر کیٹیگری میں عطاء صمد اور شازیہ جمال نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

20 کلو میٹر ریس میں اسرار خٹک اور اٹلی کی الیگرا ایوٹو فاتح قرار پائے۔

گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کی تمام کیٹیگریز انٹرنیشنل ٹریل رننگ ایسوسی ایشن سے منظور شدہ تھیں۔



PNP

Comments are closed.