اسرائیل کے دفاع پر امریکہ نے 11 ارب ڈالر خرچ کیے،عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ تین برسوں کے دوران اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر خرچ کیے۔
عباس عراقچی کے مطابق اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکہ نے خود اسرائیل سے بھی زیادہ انٹرسیپٹر میزائل داغے۔ انہوں نے اس صورتحال کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عدم توازن کی مثال قرار دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات باہمی فائدے پر مبنی نہیں، بلکہ ان میں ایک فریق دوسرے پر غیر معمولی حد تک انحصار کرتا ہے۔
عراقچی کے اس بیان میں کیے گئے مالی اخراجات اور میزائلوں کے استعمال سے متعلق دعووں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔
PNP
Comments are closed.