کراچی(پی این پی)بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی 13 سالہ بچی کو بچا لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک گروہ “ٹاسک” دے رہا تھا، بچی سے پہلے ٹاسک میں بلی کو زہر دے کر مروایا گیا، دوسرے ٹاسک میں بچی کو خود کو شدید نقصان پہنچانے کا حکم دیا گیا۔
ٹاسک پورا ہونے سے پہلے این سی سی آئی اے ٹیم بچی تک پہنچ گئی، اور والدین کو صورتحال سے آگاہ کر دیا، والدین بیٹی کی آن لائن سرگرمیوں سے مکمل لاعلم تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کیس زیرِ تفتیش ہے، بچی سے رابطہ کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جا رہا ہے، نیٹ ورک کے دیگر پاکستانی بچوں کو نشانہ بنانے کے پہلو پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔
PNP
Comments are closed.