اسلام آباد میں جاری سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی، بنگلادیش کو تین اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔
دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں میزبان پاکستان کا دوسرا میچ بنگلادیش کے خلاف تھا جس میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو تین اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، قومی ٹیم کی جیت کا اسکور 25-22، 25-17، 25-16 رہا۔ یہ پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔
دوسرے روز کے دیگر میچز میں سری لنکا نے نیپال جبکہ ازبکستان نے قازقستان کو شکست دی۔ دونوں میچز کے فیصلے پانچ، پانچ سیٹس کے بعد ہوئے۔
چیمپئن شپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم میں 29 جولائی تک جاری رہے گی۔
PNP
Comments are closed.