کراچی (پی این پی) آئل ٹینکرز مالکان نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ہڑتال کی تمام تر ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم اور اوگرا پر ہوگی، کمرشل لوڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ تین سال سے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ موٹر وے اور این ایچ اے ٹول ٹیکس میں 180 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ٹول ٹیکس میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔
PNP
Comments are closed.