خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں ایک اور غیر ملکی خاتون شادی کرنے کے لیے پہنچ گئیں جہاں نے سوات کے نوجوان احمد شاہ سے کورٹ میرج کر لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی 44 سالہ خاتون تھانیارت ینتاست نے سوات آ کر نوجوان احمد شاہ سے کورٹ میرج کر لی ہے۔
تھانیارت ینتاست نوجوان احمد شاہ سے ملنے کے لیے ضلع سوات کے گاؤں چارباغ آئیں اور 21 برس کے احمد شاہ کے ساتھ کورٹ میرج کر لی۔44 سالہ خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد مقامی عدالت میں نکاح کیا۔
مقامی پولیس کے مطابق دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ تھائی خاتون کے پاس تمام سفری دستاویزات موجود ہیں اور وہ تین ماہ کے وزٹ پر پاکستان آئی ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق نکاح کے بعد تھانیارت ینتاست اور احمد شاہ گھومنے پھرنے اسلام آباد گئے۔
جولائی میں سیما حیدر نامی پاکستانی خاتون نے ایک بھارتی شہری سے شادی کی تھی جس کے کچھ دن بعد باھرتی خاتون انجو اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آئیں اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد نصر اللہ نامی نوجوان سے شادی کی۔
بھارت کے بعد ایک امریکی خاتون بھی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر پہنچ گئی تھیں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔