بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب مصر کے شہر قاہرہ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کا اہتمام چائنا میڈیا گروپ، مصر میں چینی سفارت خانے، مصر کی وزارت سیاحت و آثارقدیمہ اور مصرکے محکمہ سیاحتی ترقی نے مل کر کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اس تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ ثقافتی پروگرام کے طور پر، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 43 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال ، سی ایم جی نے دنیا بھر میں 3,100 سے زیادہ میڈیا اداروں کے ساتھ تعاون سے چینی نئے سال کی خوشیوں کو دنیا تک پہنچایا ۔ رواں سال سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تھیم “گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل” ہے ، جس میں تکنیکی اختراعات اور جدید ٹیکنالوجی جیسے “5G+4K/8K+AI” کا استعمال کیا جائے گا اور 85 زبانوں میں نشریات کے ذریعے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لیے ایک شاندار ثقافتی تقریب پیش کی جائے گی۔ صری سرکاری میڈیا اتھارٹی کی ویب سائٹ اور قاہرہ نیوز چینل، نیل ٹی وی، مشرق وسطیٰ نیوز ایجنسی، الہرام، الجمہوریہ، المصری الیوم، السبعہ، الدستور، روز الیوسف جیسے مصری ذرائع ابلاغ نے اس تقریب کی خبریں شائع کیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا