صدر زرداری کا پہلا صدارتی دور اور موجودہ دور آئین کے محافظ کا دور ہے، 18ویں ترمیم کا اتفاقِ رائے آپکا یادگار کارنامہ ہے،نیئر بخاری
کراچی (پی این پی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ پر پیپلز پارٹی کے تمام جیالوں چیرمین بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری بختاور بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھپے پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والے پاکستانیت پرست آصف زرداری کو سالگرہ مبارک صدر مملکت آصف علی زرداری قومی صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ ممبران کے ووٹوں سے منتخب آئینی صدرمملکت ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری کا پہلا صدارتی دور اور موجودہ دور آئین کے محافظ کا دور ہے وہ پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل پر راہبر جمہوریت کہلانے کے حق دار ہیں انہوں نے آئین کے محود و ۔مرکز پارلیمان کو صدارتی اختیارات تفویض کیے۔ صدر ہاؤس آئین کی بالادستی جمہوریت اور پارلیمانی نظام مظبوطی کا مرکز ہے آصف علی زرداری سب سے یاری ملکی سیاست میں قابل تقلید مثال ہیں۔
انہوں نے کہا سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیلی کی بجائے تحمل درگزر برداشت کو فروغ دینے والے آصف علی زرداری ہی ڈائیلاگ کے ذریعے اٹھارویں ترمیم ممکن بنانا آصف علی زرداری کا یادگار کارنامہ ہے ۔
نیئر بخاری نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید مادر جمہوریت اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے افکار اور فلسفہ پر کاربند ہیں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے مفاہمتی مشن کر آگے بڑھانے کے عہد کے پابند ہیں بغیر جرم ثابت ہوئے آصف علی زرداری نے چٹان کی مظبوطی سے جیل کاٹی اور بے تمام بنیاد جھوٹے مقدمات میں عدلیہ سے سرخرو ہوئے آصف زرداری کی مفاہمتی۔سیاست کا نتیجہ ہے کہ جمہوری نظام تسلسل قائم ہےصدر مملکت آصف علی زرداری جمہوری نظام تسلسل کے ضامن ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی فہم و فراست اور بصیرت تسلیم شدہ ہے۔
PNP
Comments are closed.