عوام کیلئے بننے والی چیز عوام کو تحفہ نہیں ہوتا، یہ عوام کا حق ہوتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے لیے بننے والی چیز عوام کو تحفہ نہیں ہوتا، یہ عوام کا حق ہوتا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بسوں، سڑکوں، ایئرپورٹس کے وعدے سنائے جارہے ہیں۔ میں ہر بس، ہر سڑک، ہر اسپتال اور ہر ایئرپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ 3 ہزار روزگار کے نئے مواقع رکھے ہیں۔ میں نے خود پچھلے بجٹ میں میرپور ایئرپورٹ کیلئے پیسے دلوائے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جس اسٹیڈیم میں ہمارے مخالفین تقریر کر رہے تھے وہ بھی پیپلز پارٹی کے دور میں ہی بنا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں کشمیرکے عوام کو حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار دلوانا چاہتا ہوں۔ کشمیریوں کو حقوق مل جائیں تو انہیں ایسے تحفے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
PNP
Comments are closed.