by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مشاہد حسین نے تہران میں مکہ معاہدے کی قیادت کے اکٹھے ہونے کا کریڈ ٹ فیلڈ مارشل کو دیدیا

پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تہران میں پاک، ترکیہ اور سعودی عرب کی قیادت کے اکٹھے ہونے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مشاہد حسین سید اور سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد معاہدہ کے بعد ایران کے 6 مرتبہ دورے کیے تب یہ تاریخی ملاقات ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کے تہران میں اکٹھے ہونے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔ اس تاریخی ملاقات پر پوری پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہے کیونکہ پاکستان کی وجہ سے یہ ملاقات ممکن ہوئی ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نےکہاکہ مکہ معاہدہ والے ممالک نے ایران تک پہنچ کر بہت اچھا کیا ہے، مگر میں تصویر کا دوسرا رخ دکھا دوں کہ اسرائیل ایران پر بڑے حملے کی کوشش کرے گا۔



PNP

Comments are closed.