فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے دو پوائنٹس حاصل کرلیے
فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے دو پوائنٹس حاصل کرلیے، قومی ٹیم نے ایک ہی دن میں دو میچز برابر کھیل لیے۔
پاکستان نے اردن اور نائیجیریا کے خلاف میچز ایک، ایک گول سے برابر کردیے۔
اردن کے خلاف میچ میں کلیم اللّٰہ نے اردن کے خلاف گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔ اردن نے گول کرکے پاکستان کے خلاف مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔
پاکستان نے افریقی ٹیم نائیجیریا کے خلاف بھی ایک، ایک گول سے میچ برابر کھیلا۔
پاکستان نے نائیجیریا کے خلاف پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل کی۔ نائیجیریا نے گول کر کے پاکستان کے خلاف مقابلہ برابر کردیا۔
پاکستان انڈر 15 ٹیم نے دونوں میچز میں دوسرے ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا۔ شاہینز نے مضبوط ایشیائی اور افریقی حریفوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔
پاکستان انڈر 15 فٹبال ٹیم کا 27 اکتوبر کو آرام کا دن ہوگا، جبکہ قومی ٹیم 28 اکتوبر کو اگلے مرحلے میں میدان میں اترے گی۔
PNP
Comments are closed.