by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ کل

فوٹو: سوشل میڈیا

ٹرائی نیشن سیریز میں کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم کو فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا ہوگا۔

اس مقابلے کی تیاری کیلئے سری لنکن ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

ایونٹ میں سری لنکا نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں جس میں پاکستان کے خلاف اُس کو شکست ہوئی جبکہ اُس نے انگلینڈ کو شاندار اور سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے زیر کیا۔

اس میچ میں سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کا دوسرا سب سے بڑا ہدف 430 رنز حاصل کیا، سری لنکن ٹیم اگر پاکستان کے خلاف میچ جیت گئی تو چار پوائنٹس کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔

پاکستانی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، انگلینڈ نے تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ناکامی کے سبب اُس کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

ایسے میں اگر سری لنکن ٹیم کو پاکستان سے شکست ہوگئی تو پھر انگلینڈ بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی لیکن اسے آخری میچ میں سری لنکا کو بڑے ماجن سے ہرانا ہوگا۔



PNP

Comments are closed.